اہم خبریں

الیکشن والے دن موسم کیسا رہے گا،جا نئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کے دن موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، پوٹھوہار ریجن میں شام اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،پاکستان ویدر آفس کے چیف میٹرولوجسٹ نے رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ 8 فروری یعنی انتخابات کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

مزید پڑھیں :
راولپنڈ ی اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار، مری میں برفباری کا امکان

جس کے ساتھ پارہ 13 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 8 فروری کو ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، موسم 25 سے 26 ڈگری تک پہنچ جائے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پوٹھوہار ریجن میں شام اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں -16 ڈگری سینٹی گریڈ – کالام میں -13، استور میں -8، مالم جبہ میں منفی 5، اور راولاکوٹ میں منفی 5 رہا۔

متعلقہ خبریں