کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)نیپال کے پوخارہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔جہاز کے خوفناک حادثے میں45 افراد ہلاک ہوگئے .میڈیا کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری جبکہ ائیرپورٹ بھی فوری بندکردیا گیا۔۔کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق یتی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا نے بتایا کہ طیارے میں کل 68 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔
نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کم از کم 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
بین القوامی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کی نجی فضائی کمپنی یئٹی ایئر (Yeti Airlines) کا طیارہ ملک کے وسط میں واقع شہر پوکھارا کے نئے اور پرانے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ایئر لائن کے ترجمان سدرشن برتوالا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار گرودت دھکل نے کہا ہے کہ حادثے کے وقت ملبے میں آگ لگی ہوئی تھی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ سے 45 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر تمام نیپالی طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگارکھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 68 مسافر سوار تھے جس میں 15 غیر ملکی مسافر بھی تھے جب کہ جہاز کے عملے کی تعداد 4 تھی۔طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد ائیرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو حکام نے اب تک 40 افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے سوار تھے جب کہ طیارے میں آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹائن کا ایک ایک باشندہ تھا۔
یٹی ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز میں 68 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے، تاہم حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اسکا علم نہیں ،حادثے کے مقام سے چند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے،جہاز کے گرنے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔















