اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کیساتھ مل کر پاکستانی حکام سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے دوران ملک بھر کے تمام شہریوں کیلئے انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارم تک رسائی کو یقینی بنائیں
مزید پڑھیں:اسلام آباد،مدرسے کے10 سالہ بچے کا سفاکانہ قتل،واش روم سے لاش برآمد
،یہ مطالبہ نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کے ایک بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کے انتخابات کے دوران انٹرنیٹ میں خلل پڑنے اور بند ہونے کے امکان کو تسلیم کیا ،نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کے نام بھیجے گئے
خط کی ایک کاپی ایمنسٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو بھی بھیجی ہے،خط کے مطابق سرکاری اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے عوام اہم قومی واوعات کو دوران خاص طور پر بلاک روک ٹوک محفوظ اور مفت انٹرنیٹ کہ سہولت حاصل کرسکیں۔ انٹرنیٹ تک 2024 کے عام انتخابات کے دوران بھی بلاتعطل رسائی ممکن بنائی جائے ۔،انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیراعظم
اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی مدت کے دوران انٹرنیٹ کی مکمل رسائی اور سوشل میڈیا کے استعمال کو یقینی بنانےکیلئے فعال اقدامات کریں،انٹرنیٹ تک رسائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اہلیت شہریوں کیلئے جمہوری عمل میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اس کے شراکت دار اس بات
پر زور دیتے ہیں کہ انتخابات کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی میں رکاوٹیں نہ صرف جمہوری عمل کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ یہ شہریوں کی اہم معلومات تک رسائی اور آزادی سے اپنی رائے کا اظہار میں بھی رکاوٹ ہے۔















