اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں مسجد کے واش روم سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے،
مزید پڑھیں:جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان
پولیس کے مطابق عبداللہ نامی 10 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، بچہ جامع مسجد بلال میں مدرسے کا طالبعلم تھا، تھانہ آبپارہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے سپرد کردی ،جبکہ قتل کی دفعات کے تحت واقعے کی
ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں عبداللہ کا پوسٹ مارٹم کرنیوالے ڈاکٹر نے بتایا کہ عبداللہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ،مزید تفصیلات پوسٹمارٹم کے بعد آئیں گی۔















