بدین (نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے تحفظات کے باوجود کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ شروع، عملہ نہ ہونے کے باعث مختلف پولنگ سٹیشنز پر بدنظمی اورتشدد کا دیکھنے میں آیا۔
یونین کونسل 37 میرغلام محمد تالپور پر تصادم کے نتیجے میں پولنگ ایجنٹ عبدالقادر انڑ زخمی ہوگیا۔پولنگ ایجنٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوارکے حامیوں نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولنگ ایجنٹ عبدالقادر نے کہا کہ مجھے پولنگ اسٹیشن سے سے نکال دیا گیا۔















