اہم خبریں

ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ ہی نہیں حکومتی اتحاد سے بھی باہرنکلے ، شیخ رشید کا مطالبہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہرنکلے،شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کے پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے،شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا،نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اوران کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا۔

کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے،،زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کررہے ہیں، وہ ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئیں گے۔ پی ڈی ایم کو مقابلے پرآنے کا مشورہ دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نےمتنبہ کیا کہ بصورت دیگر کہ داستان پارینہ بن جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیے ہیں۔ ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی تو دوسری طرف بینک کے شٹرڈاؤن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں