اہم خبریں

پانچ ایوارڈز جیتنے والی پاکستانی خواجہ سرا نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پانچ عالمی ایوارڈز جیتنے والے پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے چھٹا عالمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کو یہ ایوارڈ امریکی تنظیم دی جیر آف ہیرو پراجیکٹ کی طرف سے خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے بے مثال خدمات پر دیا گیا ہے، نایاب علی پاکستان سے پہلی شخصیت ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ دنیا بھر میں اُن لوگوں کو دیا جاتا ہے جو خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانی حقوق کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔نایاب علی نے انسانی حقوق کے لیے کام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کیا، نایاب علی کو اس سے پہلے بھی 5 ایوارڈ مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں