اہم خبریں

کل عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں،بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں، امید ہے ایم کیوایم الیکشن میں حصّہ لے گی۔ہفتہ کوایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کام کریں، ایم کیو ایم ایک پرانی جماعت ہے اُسے سیاسی میدان میں اترنا چاہیے، امید ہے ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لے گی، اس وقت ہمارا فوکس اس وقت انتخابات پر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کریں اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کریں۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی سوچ رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہے، چاہتے ہیں کل سب اپنے لوگوں کو نکالیں، جو بھی الیکشن میں کامیاب ہوا پیپلزپارٹی ملکر کام کرے گی، چاہتے ہیں کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارا اتحاد قائم نہ ہو۔

متعلقہ خبریں