اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے خلاف اسد قیصر کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی،، عدالت نے ریما رکس میں کہا نظرثانی کا کوئی گراؤنڈ نہیں بنتا،، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریما رکس دیئے، یہ غلط فہمی پیدا کی گئی کہ عدلیہ پارلیمنٹ کے امور میں مداخلت نہیں کر سکتی، جہاں آئینی سوال ہو وہاں سپریم کورٹ پارلیمنٹ کا معاملہ دیکھ سکتی ہے















