اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سائفر کیس میں اعظم خان پر جرح کے دوران عدالت کا ماحول ناخوشگوار،بانی پی ٹی اور شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے ، شور شرابہ ،، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے جرح کے دوران عدالت کا ماحول ناخوشگوارہو گیا، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معزز جج نے کارروائی کچھ دیر کیلئے موخر کردی۔















