اہم خبریں

لاہور کے ٹریفک وارڈن نے ’مسٹر لاہور 2023‘ کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے ٹریفک وارڈن کو انتھک محنت مشقت کا صِلہ’مسٹر لاہور 2023‘ کی صورت میں مل گیا۔ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے گزشتہ برس ’’مسٹر لاہور 2022 ‘‘ کے مقابلے میں رنر اپ رہے تاہم ان کا حوصلہ کم نہ ہوا، انہوں نے محنت جاری رکھی اور مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ڈی پی او ڈاکٹر اسد ملہی نے مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل جیتنے والے ٹریفک وارڈن وسیم ارشد کو اپنے دفتر بلا کر انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں