اہم خبریں

ملٹری کورٹس میں سویلین کےٹرائل کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیس کی سماعت، سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت ۔جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بینچ میں شامل تھے۔جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کوبھیجا جائے۔لاہور بارکے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاؤں۔جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا جس کے بعد فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ نے بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوادیا اور کہا کہ 3 رکنی ججز کمیٹی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ تشکیل دے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل رہےگا۔

متعلقہ خبریں