ملتان ( اے بی این نیوز) ملتان پولیس کی بھاری نفری سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر تعینات ہے ، ملتان شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھی پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے،جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پنجاب اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ، پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن کروانے کیخلاف2 روز قبل مقدمہ درج کرلیا تھا، جس میں سینئر سیاستدان کے2داماد او ر 2نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ ایک روز قبل جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر انکے داماد اور نواسے سمیت 8 ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔















