اہم خبریں

تحریک انصاف کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کیلئے لابنگ تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کیلئے لابنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیوایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرانے کیلئے لابنگ تیز کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہنے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کےتحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا، پی ٹی آئی پرامیدہے ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہیں پانچویں سے بھی ہو جائیں گے اور مزید ارکان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا۔

متعلقہ خبریں