اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں وزیر تجارت سید نوید قمر پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ امریکی وفد کی قیادت یو ایس ٹی آر کیتھرائن تائی کریں گے۔















