اہم خبریں

رائیونڈمیں لاہور روڈ پر فریزر اور فوم کے گودام میں آگ لگ گئی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(نیوزڈیسک)رائیونڈمیںلاہور روڈ پر فریزر اور فوم کے گودام میں آگ لگ گئی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکسترہوگیا
ریسکیوذرائع نے بتایاکہ ہفتہ کو رائیونڈمیںلاہور روڈ پر فریزر اور فوم کے گودام میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اوردیگرامدادی ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کاکام شروع کردیا،ذرائع کے مطابق آگ بجھانے میں پانچ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں،ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتااورآگ بجھانے کے بعد ہی تحقیقات سے معلوم ہوسکے گا کہ آیا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا کوئی دیگر وجہ تھی۔

متعلقہ خبریں