اہم خبریں

دوران عدت نکاح کیس کی سماعت آج، خاور مانیکا جواب دینگے

اسلام آباد( اے بی این نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ آج دوران عدت نکاح کیس سے متعلق بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کرینگے،عدالت نے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا سے جواب طلب کیا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے خاور مانیکا کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں