واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ ،عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔















