غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کی ہسپتالوں،سکولوں اوررہائشی علاقوں پر شدید بمباری ، مزید 132 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج سے جھڑپیں جاری ، اب تک شہدا کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں5 فلسطینی شہید، 5 زخمی جبکہ دو گھر گرا دیئے۔ نابلس یونیورسٹی سے متعدد طلبا بھی گرفتار کرلئے ۔
یہودی بستی میں حملے میں متعدد اسرائیلی ہلاک ، 18 زخمی ہوگئے ، حملے کے شبے میں 2 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔ ناروے کی امدادی تنظیم کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل ،غزہ کی صورتحال کو صدی کا بدترین انسانی بحران قرار دیدیا۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے ۔جنگ کے خاتمے کے بعدغزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے ۔ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔















