اہم خبریں

نندی پور اورگڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نندی پور اورگڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے دونوں پلانٹس پی ایس او کو دینے کا فیصلہ،ذرائع وزارت توانائی کے مطابق دونوں پلانٹس کی نجکاری منسوخ کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے،پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو گا ،پاور پلانٹس کے شیئرز سے حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی،پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضا مند ہو گئے

متعلقہ خبریں