اہم خبریں

گوجرانوالہ موٹروے 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے کو 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر خود مقامی صحافیوں کے ساتھ پہلا سفر کروں گا، چن دا قلعہ بائی پاس پر فلائی اوور بنانے کا کام جلد شروع ہو گا۔انہوں نے کہاکہ چن دا قلعہ سے سٹی فلائی اوور تک جی ٹی روڈ کو سگنل فری کیا جائے گا، گوجرانوالہ میں کھیلوں کے نئے گراؤنڈ اور پارک بنانے کیلئے تجاویز لے رہے ہیں، میں ریسلنگ کے فروغ کیلئے جو بھی ممکن ہوا اقدامات کروں گا۔جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پارک بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں