اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں حکم امتناعی ختم کردیا ،جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیئے اٹارنی جنرل صاحب اگر آپ کارروائی کو واپس لے جانا چاہتے ہیں تو وہاں سے کریں جب آرڈر پاس ہوا تھا ، اٹارنی جنرل کی سائفر کیس کی 14 دسمبر کے بعد دوبارہ ازسرنو کارروائی کی یقین دہانی،میڈیاسے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا سرکار اور پراسکیوشن جوچاہتی ہے جج صاحب اس پر جلدی سے حکم دے دیتے ہیں،اس وجہ سے ہائیکورٹ کو بار بار کارروائی کالعدم قرار دینی پڑتی ہے،ہم جج کے خلاف بھی درخواست دیں گے جو بار بار یہ غلطی کررہا ہے















