اہم خبریں

جے سالک نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم مسیحی اتحاد اور سیویئر پاکستان کے سربراہ ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر ، انسانی حقوق کے علمبردارنوبل امن انعام کے لیے نامزد اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے حکومت سے انوکھامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق مسلم مسیحی اتحاد اور سیویئر پاکستان کے سربراہ ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر ، انسانی حقوق کے علمبردارنوبل امن انعام کے لیے نامزد اور سابق وفاقی وزیر جے سالک ایک پنجرے کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مسلسل ایک گھنٹے تک سر پر گندگی ڈال کر دھول پر بیٹھے رہے ، جے سالک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی کابینہ میں فٹ پاتھ کے لیے ایک وفاقی وزیر ہونا چاہیےلہذاٰ حکومت ایک وفاقی وزیر برائے فٹ پاتھ مقرر کرے جس کا دفتر بھی فٹ پاتھ پر ہو تاکہ غریب عوام کی اس تک آسانی سے رسائی ہو اور وہ ملک بھر میں مختلف پریس کلبوں کے سامنے اپنے پیاروں کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے بیٹھے لوگوں کے مسائل سن سکیں اور حل کر سکیں، یہ ملک کے پسماندہ لوگوں کی اشد ضرورت ہے، تاکہ مظاہرین کو شدید موسمی حالات اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں