لاہور ( اے بی این نیوز )ن لیگ کے عطا تارڑ کہتے ہیں بلاول بھٹو نے کوئی کام نہیں کیا ان سے مقابلہ کیسا؟ پنجاب کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا موازنہ بنتا نہیں، مسلم لیگ ن ہر چیلنج پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے،لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں کہا پارٹی آج رات یا کل تک حتمی امیدواروں کا اعلان کر دے گی، پارٹی قائدین جو بھی فیصلہ کریں گے سب کیلئے قابل قبول ہو گا















