اسلام آباد (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے معاملے پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن (ایس آئی ایف سی) کونسل کی ہدایت پر ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی ایف بی آر کی تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی کی تیار کی گئی مشترکہ سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔















