پشاور( اے بی این نیوز )بیرسٹرگوہرعلی نے کہا ہے کہ اس کیس پرآج ہی فیصلہ جاری کیاجائے،جسٹس سیدارشدعلی نے ریمارکس دیئے کہ جودلائل دیے ہیں ہم اس کودیکھیں گےپھرآرڈرکریں گے،بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہم نے3جنوری آرڈرکیخلاف درخواست دائرکی ہے،بیرسٹرگوہرعلی نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے ہمیں بلے کانشان ملے،ہمارے پاس پلان بی بھی موجودہے،ہماراکسی پارٹی کے ساتھ اتحادنہیں ہے،عدالت نے کہاکل کیس کامختصرفیصلہ آجائے گا،11سے12جنوری تک ٹکٹوں کے حوالے سے فائنل ہو جائے گا،وقت کی قلت کے باعث دیکھیں گے کہ کیاصورتحال ہے،امیدہےہماراانتخابی نشان واپس مل جائے گا،ٹکٹ کے حوالے سے خواتین کی تعدادزیادہ رکھی ہے۔















