اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت میری ٹائم نے پاکستانی انجینئر کو 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر ایکشن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت میر ی ٹائم نے غیر ملکی جہاز کے مالک کی جانب پاکستانی انجینئر کو 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر ایکشن لیا۔میری ٹائم حکام نے کراچی پورٹ پر غیر ملکی جہاز کو بھی روک لیا۔پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادائیگی کے بعد ہی جہاز کو روانگی کی اجازت ملے گی۔















