اہم خبریں

با نی پی ٹی آ ئی کے خلا ف گھیرا مزید تنگ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )با نی پی ٹی آ ئی کے خلا ف گھیرا مزید تنگ،جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی،، پو لیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد۔ بانی پی ٹی آئی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج نو مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں بھی فر د جرم عائد،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کیں۔

متعلقہ خبریں