اہم خبریں

8فروری کومیاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہونگے،ملک ابرار

راولپنڈی (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 ملک ابرار احمدنے کہا ہے کہ 8فروری کا الیکشن ملک میں سیاسی و جمہوری استحکام اورمعاشی ترقی کی نوید لے کر طلوع ہو گا میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک میں تعمیرو ترقی کی نئی راہ متعین کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز کالونی میں خواتین کی پہلی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا میٹنگ کا اہتمام مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے صدر چوہدری محمد طیب نے کیا تھا میٹنگ سے ملک ابرار احمد، چوہدری محمد طیب، مسز عمبرین طیب اور چوہدری احمد علی طیب نے بھی خطاب کیا ملک ابرار نے کہا کہ 2018سے2022تک کے سیاہ ترین دور کے بعد پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت قوم نجات دہندہ کے طور پر نواز شریف کی منتظر ہے قوم 8فروی کو گھروں سے نکلیں اور شیر کے نشان پر مہر لگا کریہ ثابت کریں کہ قوم محب وطن قیادت کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی اس ملک کو مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی سمیت ہر طرح کی عفریت سے نجات دلا سکتے ہیں چوہدری محمد طیب نے کہا کہ یقین دلایا کہ چکلالہ و راولپنڈی کینٹ کے عوام کا ووٹ نواز شریف اور ملک ابرار کی امانت ہے کیونکہ ملک ابرار نے اپنے حلقے میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا مسز عمبرین نے کہا کہ نواز شریف وہ واحد قیادت ہے جس نے نہ صرف خواتین کو پارلیمنٹ میں نمئاندگی دی بلکہ خواتین کے حقوق کے لئے ٹھوس اقدامات کئے انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ الیکشن کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور نہ صرف اپنا ووٹ بروقت کاسٹ کریں بلکہ ہر خاتون اپنے ساتھ 10مزید ووٹوں کا بیڑہ اٹھائے۔

متعلقہ خبریں