بنوں(نیوزڈیسک)صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا جبکہ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔















