اہم خبریں

پی آئی اے کی نجکاری دو حصوں میں ہوگی،کمیشن نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا، جبکہ فنانشل ایڈوائزر نے اجلاس کو پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر بریفنگ بھی دی۔نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری دے دی۔نجکاری کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے کور بزنس کی نجکاری کی جائے گی، اگلے مرحلے میں پی آئی اے کے نان کور بزنس کی نجکاری ہوگی۔پی آئی اے کی نجکاری کی تجاویز کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، نجکاری کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں