اہم خبریں

سانحہ نو مئی ، ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سانحہ نو مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظر عام پر آگئی،، مخصوص جماعت کے تخریب کاروں کی شرپسندی سے ہسپتال تک محفوظ نہیں رہے،ویڈیو میں مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی (دل کے ہسپتال) پرشرمناک انداز میں دھاوا بولتے نظر آ رہے ہیںہسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور آگ کی وجہ سے پھیلے دھوئیں کے دل خراش مناظر ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہے ہیں، سی سی ٹی وی میں شر پسند قیمتی طبی آلات اور ہسپتال کے دیگر سازوسامان کونقصان پہنچاتے واضح نظرآرہے ہیں،شر پسندوں کا یہ جتھا موٹرسائیکلوں اورکھڑی گاڑیوں کو آگ لگاتا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں