اہم خبریں

سینٹ قراردادپرکوئی تبصرہ نہیں کرونگا،مرتضی سولنگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں، ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ وہ الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ کی قرارداد پر تبصرہ نہیں کریں گے، نگراں حکومت کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی جس سے الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت ہو ۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا کام ججوں کے تبصرے پر تبصرہ کرنا نہیں، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، فیصلہ غلط لگا تو چیلنج کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں