اہم خبریں

9 مئی جیسے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی کرینگے، خرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک جھتہ بے نقاب ہوگیا، 9 مئی جیسے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی ہوگی، نجی ٹی وی سے بات چیت میں خرم دستگیر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کوئی سیاسی احتجاج نہیں تھا، کچھ ہزار لوگ تھے جنہوں نے توڑ پھوڑ کی، 9 مئی کو ریاست پر حملہ تھا، احتجاج نہیں تھا۔خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف نے 2014 میں دھرنے کے باوجود اپنے کام کیے، بجلی کے منصوبے لگائے اور دہشت گردی سے نمٹے، نوازشریف نے دھرنے کے باوجود سی پیک پر کام کیا، ماضی میں عدالتی کمیشن ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ ایک جھتہ 9 مئی کو بے نقاب ہوگیا، ہمیں 9 مئی کے ذمہ داران کو سخت ترین سزا دینا ہے، آئندہ کابینہ کو ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ٹکٹوں کے اعلانات کے ساتھ ایڈ جسمنٹ کے اعلان بھی ہوں گے، امید ہے ایم کیوایم کے ساتھ گفتگو بھی جلد حتمی مراحل میں داخل ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں