اہم خبریں

8 فروری باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا،پرویزخٹک

نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اُن کی مقبولیت سے خائف ہے، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا، ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔سانحہ نو مئی پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔ہفتہ کونوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

متعلقہ خبریں