میانوالی(نیوزڈیسک) کالاباغ کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کالاباغ کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کالاباغ کے نواحی علاقے چغلان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اول نامی شخص جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جارہی ہے۔















