اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینیٹ کی الیکشن سے متعلق قرارداد پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری علی عمران شاہ کے مطابق سینیٹ کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کورم ہی پورا نہیں تھا، سینیٹ میں 14 ارکان بیٹھ کر ایسی قرارداد پاس نہیں کرسکتے۔















