اہم خبریں

سینیٹ کی قراردادآئین پر حملہ ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا آئین پر حملہ ہے۔ سینیٹ آئین کے منافی کوئی قرارداد منظور ہی نہیں کرسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سینیٹ میں آج آئین کو پامال کیا گیا ہے، آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں