اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا کا معاملہ ،ایف بی آر نے امیدواروں کو ٹیکس کلیرئنس سرٹیفکیٹس جاری کردئیے، ذرائع کے مطابق نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان کو ٹیکس کلیرئنس سرٹیفکیٹس جاری،صارق سنجرانی نے 60ہزار روپے کی ٹیکس لائبلٹی ادا کردی،چیئرمین سینیٹ کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے ٹیکس کلیرئنس سرٹیفکیٹس جاری،آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف کے 2023 کے ٹیکس گوشوارے جمع ہوچکے ہیں ایف بی آر نے 28ہزار سے زائد نامزدگی پیپر جمع کرانے والوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا 28ہزار میں سے 8ہزار سے زائد امیدوار نان فائلرز نکلے ،4ہزار 7سوکے لگ بھگ ایسے امیدوار ہیں جو ایف بٕی آر سے رجسٹرڈ ہی نہیں،نان فائلرز اور نان درجسٹرڈ امیدواروں کو ڈیٹا فیلڈ دفاتر کو بھیج دیا گیا ،ایف بی آر مذکورہ نان فائلرز اور غیررجسٹرڈ امیدواروں سے تحقیقات کریگا۔















