اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد میں شدید دھند کا راج ہے اور اس وجہ سے اکثر حادثات تونما ہو رہے ہیں،جبکہ سکول جانے والے طلبہ و طالبات ایسے موسم مین شدید کرب کا شکار ہیں،صبح سویرے شدید سردی کے ساتھ ساتھ دھندبھی ہو تی ہے جس کی وجہ سے بچوں کا سکول جانا محال ہے،ایسے میں بچوں کے والدین نے وفاقی وزارت تعلیم اور وفاقی نظامت تعلیمات سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سکولوں مین چھٹیاں کی جائیں، پرائیوٹ سکول موسم کی شدت کی وجہ سے بند ہیں۔















