پشاور ( اے بی این نیوز )زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر تھانے میں میرے خلاف ایف آئی آر درج ہے ، پشاور : ہم اداروں کے خلاف نہیں، میرا ایک بھائی بھی شہید ہوا ہے،پشاور : میں ایک شہید کی بہن ہوں ہم پاکستان کے غدار نہیں ہے،پاک فوج اس ملک کی ضامن ہے ہم اداروں کے خلاف نہیں،میرے کاعذات مفرور ہونے کی بنا پر مسترد کردیے گئے ،وہ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہون نے کہا کہ پشاور: میری تجویز کنندہ اور تائید کنندہ خواتین کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، پشاور : اپنے حلقے میں فیوڈل ازم کے خلاف ہوں، ن لیگ کو عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے،مجھے الیکشن سے روکا جا رہا ہے ہم ہر حال میں الیکشن لڑیں گے،راہداری ضمانت کیلئے پشاور آئی ہوں میں یہاں سے ضمانت لیکر جاؤں گی،ضمانت لیکر عدالتوں کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہوں،
انصاف کے لیے عدالتوں میں نہیں چھوڑا جا رہا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں، ایک پارٹی کو الیکشن سے باہر جبکہ ایک کو پروٹوکول دیا جارہا ہے۔















