اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اورسپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرےگی، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے،پی ٹی آئی سے ’’بلا‘‘ چھین لینے سے الیکشن کی شفافیت پرسوال رہے گا، ’’بلا‘‘واپس لیں گے تو قوم الیکشن کو کبھی نہیں مانے گی،227ریزرو سیٹیں ہم سے نہیں لی جا سکتیں،پی ٹی آئی کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے،ہرفیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،قوی امیدہے سپریم کورٹ ہماراانتخابی نشان واپس دلائے گی،الیکشن کمیشن کوعوام کی عدالت میں جواب دیناپڑے گا۔















