اہم خبریں

حکومتی اعلان مسترد،سندھ بلدیاتی انتخابات ، 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس ہواجس میں کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات اور پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے معاملے پر بات کی گئ ۔یاد رہے سندھ حکومت نے کراچی،حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے فیصلے پر آج دھرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں