اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک کو امن اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے ،ملک کو قانون کی بالادستی اور بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے،ہم چاہتے ہیں سبز پاسپورٹ اور پاکستانیوں کی دنیا بھر میں عزت ہو،کسی غریب آدمی نے ملک کو نہیں لوٹا،15 سال سے پیپلزپارٹی سندھ میں برسراقتدار رہی،9 سال پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت رہی ،وہ شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پانچ دریا بہنے کے باوجود بھی پاکستانیوں کو صاف پانی نہیں مل رہا،پاک افغان بارڈر پر اور اسلام آباد میں بھی پانی نہیں مل رہا،پاکستان میں ہمارے پاوں تلے سونا اور چاندی موجود ہے،آج ہر پاکستانی پونے 3 لاکھ روپیہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے،ہماری تباہی کا ذمہ دار امریکہ اور چائنہ نہیں ، یہی پارٹیاں ہیں جنہوں نے حکو متیں کی۔















