اہم خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا، صرف بڑھکیں مار سکتا ہے،خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا، خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے، اس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 4 بلین سے کچھ زیادہ ذخائر صرف رہ گئے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں