اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے، نئی برائلز پارٹی نے پہلے پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی۔
حکومت نے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو جوتے کی نوک ہر رکھا اب سندہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے، نئی برائلز پارٹی نے پہلی پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثئت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2023















