کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کیخلاف جماعت اسلامی الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنے دینے کا اعلان ، الیکشن 15جنوری کو ہی ہونگے بڑا دعویٰ کردیا۔ جمعہ کو امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج دھرنے میں آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا الیکشن 15جنوری کو ہی ہونگے اور جیت جماعت اسلامی کی ہی ہوگی،ایم کیوایم ہمیشہ پیپلزپارٹی کی سہولت کاربنتی ہے اور کہتے ہیں ہم شریف کیا ہوئے سب بدمعاش ہوگئے آجاؤ بدمعاشی کرکے دکھاؤہم دیکھتے ہیں کیسے بدمعاشی کرتے ہوں، کراچی کےعوام ان کو ان کی اوقات بتادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں یہ لوگ الیکشن کمیشن پر500 بندے جمع نہ کرسکے الیکشن کمیشن ان کا خط واپس کردے الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہے کہ الیکشن ملتوی نہ کریں۔















