لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سیاسی صورتحال میں نیا موڑ ، مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔















