اہم خبریں

سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ایم کیو ایم کا بھی احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدر آباد کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ہم ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ساتھ لیکر چلیں گے، اس فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی کال واپس لے لی اور ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کو احتجاج کی کال واپس لینے سے متعلق آگاہ بھی کردیا۔

متعلقہ خبریں