لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے۔تفصیلات کے مطابق تربق ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کہا کہ تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے، ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔















